اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہوٹل میں آگ لگنے کا یہ واقعہ نئے عیسوی سال کے جشن سے صرف چند گھنٹے قبل پیش آیا جہاں آگ نے ہوٹل کی ترسٹھ منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ یہ بھیانک آگ ہوٹل کی بیسویں منزل پر لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے اس ہوٹل کے ایک بڑے حصے میں پھیل گئی اور دھوئیں کے سیاہ بادل میلوں دور تک نظر آنے لگے۔
آگ لگنے کے واقعے کے فوری بعد امدادی کارروائی شروع کردی گئی اور ہوٹل میں مقیم لوگوں کو عمارت سے باہر نکال کر دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ برج خلیفہ کے قریب واقع یہ ہوٹل، دو سو کمروں پر مشتمل ہے۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169